ظہیرآباد 3/ مارچ(مشرقی آواز جدید): جناب مفتی عبیدالرحمن قاسمی کی اطلاع کے بموجب خواتین اسلام کی اعلیٰ دینی تعلیم وتربیت کامرکز جامعہ حنفیہ للبنات محلہ وطن باغ گڑھی روڑظہیرآباد کی جانب سے شہر ظہیرآباد کی مختلف مسلم بستیوں میں ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے خواتین کے لئے دس مقامات پر صبح گیارہ بجے تا ظہر درس قرآن کریم کا انتظام کیا گیا ہے جس کی سرپرستی حضرت مولانا عبد المجیب صاحب قاسمی ناظم جامعہ ہذا وامام وخطیب جامع مسجد ظہیرآباد فرمائیں گے ان مختلف دروس قرآن کی تفصیل یہ ہے یکم رمضان سے ان جگہوں میں درس قرآن کا آغاز ہوچکا ہے مومن محلہ میں امین بھائی کے مکان پر ،محلہ گڑھی میں بابا بھائی کے مکان پر ، آریہ نگر میں نذیر بھائی کے مکان پر، قریش محلہ میں مولانا عبدالمجیب صاحب قاسمی کے مکان پر، ڈرائیو کالونی میں مولانا رفیع صاحب حسامی کے مکان پر، فیض کالونی میں حسن بھائی کے مکان پر (ہوتی بی) میں مخدوم صاحب کے مکان پر اور سید مقبول صاحب کے مکان پر ، نعل صاحب محلہ میں عبد الکریم صاحب کے مکان پر اور دوسرے عشرہ میں خواجہ بھائی سنار کے مکان پر جس میں جامعہ ہذا کی معلمات وعالمات قرآن مجید کا درس دینے کی سعادت حاصل کریں گی عامۃ المسلمین سے گذارش ہے کہ اپنی مستورات وخواتین کو مقررہ وقت میں ان دروس میں بھیج کر استفادہ فرمائیں۔۔۔
