ظہیرآباد/کوہیر3/مارچ(مشرقی آواز جدید): مشہور صنعتکار وسماجی جہدکار سینئیر کانگریسی قائد مسٹر کے پرساد ریڈی کوہیر منڈل میں واقع موضع بڑم پیٹ کی،،رکنا سوامی مندر،، کے سالانہ جاترا(میلہ)میں شرکت کرتے ھوئے کل بروز منگل خصوصی پوجا اور درشن کرینگے۔بعدازاں سجاپور گاؤں میں مختلف ترقیاتی کاموں کا آغاز بھی کرینگے اس ضمن میں سیاسی سماجی قائدین اور سابق یم پی ٹی سی ،دیگر عوام سے ترقیاتی کاموں کے پروگرام میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔پروگرام کے اختتام پر مسٹر کے پرساد ریڈی حیدرآباد کے لئے واپس ہوں گے۔۔۔۔
