حضرت حافظ محمد علی الحسینی گلبرگہ شریف کی خدمت میں

میربیدری، بیدر،کرناٹک

اوقافی جائیدادوں کو بچائیں گے، حضرت حافظ جی ہمارے ہیں
حافظ صاحب کی سیرت ہے امانت دار، طریقت والے علی سی جی

ان کے نام میں پیارا نام ہے ، وہ تو محمدنام ہے ، نام کی برکت سے
ان کے اندر ، ان کے باہر ، پیاری پیاری ایک صفت ہے ولی سی جی

خدمت اوقافی ہو تم کومبارک ، رب کاہاتھ ہو تم پر اے صاحب !
سارے فرشتے ساتھ دیں آپ کا، اور ہردم کھل جائے دیں کی کلی سی جی

گلبرگہ کی شان تمہیں سے ہے ،اور آن تمہیں سے ہے ، صاحب سب کے
دادا، باباکی ہوجان تمہیں ، تم اچھی سیرت ایک بھلی سی جی

ملنے والے مل آتے ہیں، کچھ ایسے بھی ہیں پیچھے رہ جاتے ہیں
ان سے مل کریوں لگتاہے ، ہرمشکل گھڑی گلبرگہ کی ٹلی سی جی

ولیوں نے تو دین بچایا ، اوقافی جائیدادیں کیاچیز ہیں میرؔ
وقت اعلان کرے ہے ، تم اوقاف بچاؤ،وقف زمیں ہے بھلی سی جی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے