بیدر۔ 16؍مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری): بروزجمعہ اسکول کی چھٹی کے دن دونوں بچے محمدسلیما ن علی عرف حمادعلی(9سال) اور صالحہ ہدیٰ انجم (7سالہ) جو بالترتیب چہارم اور دوم میںپڑھتے ہیں ،اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اِمسال اپناپہلاروزہ رکھا۔ دن بھر بچوں کوپیاس بھی لگی لیکن اپنے آپ کو پانی پینے سے روکے رکھا۔ آخر کار افطار کاوقت آپہنچااور دونوں بچوں نے افطار کرلیا۔
اس موقع پر بچوں کے ناناجان اور نانی جان، خالہ خالوکی جانب سے ڈھیرساری دعائیں اور پیار حاصل کیا۔ اوردلچسپ بات یہ ہے کہ-500 500روپئے بھی دونوں بچوں کو علیحدہ علیحدہ تحفہ میں مل گئے۔ یہ دونوں روزہ دار لڑکا اور لڑکی ممتاز استاد، سابق سی آرپی اوراردو زبان کے نوجوان افسانچہ نگار جناب حیدرعلی شاکرکے فرزند اور دختر ہیں۔
