ظہیرآباد/کوہیر 17/مارچ(مشرقی آواز جدید): ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل میں آج citu کے زیر اہتمام آشاورکرس کے گذشتہ تین سالوں سے زیرالتواء مسائل جس میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی جیسے دیگر مسائل کے حل کو لیکر ایک یادداشت کوہیر تحصیلدار مسٹر بالا شنکر کو پیش کی گئی۔یادداشت میں تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں کی اجرائی کو فوری عمل میں لایا جائے۔ مزید انہوں نے یہ انتباہ دیا ہے کہ مسائل کی یکسوئی نہیں کی گئی، تنخواہیں جاری نہیں کی گئی تو احتجاجی مظاہرے اور حقوق کی ادائیگی کے لئے پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔
ایک اطلاع کے مطابق حکومت کی جانب سے رقم آچکی ہے۔ لیکن آشاورکرس کے اکاؤنٹ میں جمع نہیں کی گئی۔یادداشت میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ الیکشن ڈیوٹی اور امتحانی سنٹر پر بجائے آشاورکرس کو ترجیح دینے کے دیگر سرکاری ملازمین کو تعینات کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر آشاورکرس یونین کے صدر شیوا لیلا سوروپ لکشمی، سنیتا، شاردا، رینوکا، انورادھا، سوورنا، پریمیلا، نروپا جیسے دیگر ورکرس نے شرکت کرتے ھوئے حصہ لیا۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے