ظہیرآباد/کوہیر 17/مارچ(مشرقی آوازجدید): مستقر کوہیر میں واقع وشوا بھارتی ہائی اسکول کے پرنسپل مسٹر سرینواس کی جانب سے آج کوہیر کے مسلم روزہ داروں کی افطاری کا اہتمام مسجد عزیزیہ کیا گیا جبکہ دعوت طعام کا اہتمام وشوا بھارتی ہائی اسکول میں کیا گیا۔اس موقع پر مسٹر سرینواس پرنسپل نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں عرصہ دراز سے گنگا جمنی تہذیب کا ماحول بنا ھوا ہے بھید بھاؤ سے ہٹ کر ہندو مسلم آپس میں ایک دوسرے کے تہوار میں شرکت کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں بھی شریک ہوتے ہیں۔ مزید یہ کہ آئے مہمانوں کی مسٹر سرینواس کی جانب سے شالپوشی و گلپوشی بھی کی گئی۔
اس موقع پر سیاسی سماجی مذہبی قائدین میں محمد کلیم الدین سابقہ سرپنچ، محمد عقیل احمد ٹی آر ایس یوتھ لیڈر کوہیر ٹاون، محمد اسلم زید، محمد واجد علی، محمد جلیل الدین، کے علاوہ دیگر قائدین و عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔
