ڈاکٹر جاوید کمال
سدھارتھ نگر، یوپی
☪️ برسا کے ابر رحمت رمضان جا رہا ہے،
دل میں بسا کے الفت رمضان جا رہا ہے ۔
☪️ نیکی بھلائی بخشش اس ماہ کا ہے تحفہ،
کتنی جگا کے حسرت رمضان جا رہا ہے ۔
☪️ ہے ماہ یہ مبارک اللہ کی نعمتوں کا،
سب پہ لٹا کے برکت رمضان جا رہا ہے ۔
☪️ دیتا ہے مغفرت کا موقع ہر اک بشر کو،
بن کر دلوں کی راحت رمضان جا رہا ہے ۔
☪️ توبہ قبول ہوگی توبہ جو کر لو دل سے،
دکھلا کے راہ جنت رمضان جا رہا ہے ۔
☪️ سنوریگی آخرت بھی اس ماہ کی بدولت،
دے کر کے کتنی مہلت رمضان جا رہا ہے ۔
☪️ یہ ایک ماہ جاوید ہے سال کے ضمانت،
دے کر یہی نصیحت رمضان جا رہا ہے ۔
