میربیدری، بیدر،کرناٹک

کیا چھوٹے اور کیا بڑے سب کو ، عید مبارک ہو
پیارسے اک دوجے کو چاہو، عید مبارک ہو

میر ی دادی ،میرے دادو، عید مبارک ہو
پیاری نانی ، پیارے نانو، عید مبارک ہو

جس نے نماز ِ عید پڑھی ہو، عید مبارک ہو
جس کو معافی ہوگی ، اس کو ، عید مبارک ہو

سچا سچا کوئی دیوانہ تھا ، کہہ رہاتھا
بیدر شہر کے بچو!بوڑھو ، عید مبارک ہو

اور یہ بھی کہتاجاتاتھا محلہ سے میرے
روزہ رکھنے والی عورتو، عید مبارک ہو

اِن سے اچھے کوئی نہیںہیں میری نظروں میں
تایا، تائی ، چاچی ، چاچو ، عید مبارک ہو

پھوپھا ، خالو، ماموں سے میں ملتارہتاہوں
پھوپھی ، خالہ ،مامی لے لو ، عید مبارک ہو

سکھ تو بغیر تمہارے مکمل ہرگز ہوگا نہیں
بھائی سارے ، پیاری بیٹیو، عید مبارک ہو

دیوارو درلال اس قلعہ کے کہتے رہیں گے
سی ایم اور پی ایم صاحب کو ، عید مبارک ہو

بھائی عید ہے میں تو گلے لگ جاؤں گایارا
پنکج تم کو میٹھی دیکھو ، عید مبارک ہو

بریانی تو کھائیں گے پر، عید ہے، خرمہ شیر
اور سویّاں تم بھی کھاؤ ، عید مبارک ہو

گلبرگہ کے محب ِ اردو ،وہی تو ٹہرے ہیں
یعنی خواجہ فریدالدیں کو ، عید مبارک ہو

گاڑی روکو،تیز ہے گاڑی کی رفتار مگر
کوئی اپنامل گیادیکھو، عید مبارک ہو

سوچ نہیں سکتے ہم ، عیدایسی بھی ہوتی ہے
اے سارے غزہ کے مومنو، عید مبارک ہو

یار’’سیاسی تقدیر‘‘ آج جو زندہ ہے ، ہردِن
اس اسٹاف کو ، خاں صاحب کو ، عید مبارک ہو

KKUJAتم سب کوکیاکرتی ہے سلام
اُردو صحافی تم جُگ جُگ جیو ، عید مبارک ہو

عید ہے ، سوشیل میڈیا کی جانب دیکھو ہی نہیں
میڈم چیٹ کریں گی ، سوچو، عید مبارک ہو

اُن کی حیات کاسایہ سرپر ہوتا تو کہتا
پیارے ابّااور امّی کو ، عید مبارک ہو

شاعر میر، دِلوں پران کے کیاکرتا ہے راج
ساری دنیا کی جنتا کو ، عید مبارک ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے