چٹگوپہ۔ 30؍مارچ (عبدالقدیر لشکری): جناب محمدنسیم الدین این پٹیل سابق صدر ضلع پنچایت بیدر نے عامتہ المسلمین خصوصاً بیدر اسمبلی حلقہ جنوب کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے روزوں،نماز وں ، تراویح، قرآن کی تلاوت اور صدقات وخیرات کوقبول فرماتے ہوئے عید کاوہ انعام عطافرمائے جس کاوعدہ کیاگیاہے۔
موصوف نے مسلم نوجوانوں سے کہاہے کہ ملک کے حالات بہت زیادہ ہنگامہ خیز ہیں۔ وقف بل کے ذریعہ مسلمانوں کوپریشان کرنا مقصود ہے ، ہم اس بل کو سختی سے مستر دکرتے ہیں۔نسیم الدین پٹیل نے بیدر جنوب کے مردوخواتین، بچوں اور نوجوانوں کو عید کی پرخلوص مبارک باد پیش کی ہے۔

