ظہیرآباد۔ 30/مارچ (مشرقی آوازجدید): جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد کے زیر اہتمام پانچویں طاق رات کا اہتمام اسلامک سنٹر میں کیا گیا جس کی صدارت حافظ محمد رشاد الدین نے کی اس موقع پر انہوں نے اس مقدس رات کے اہتمام پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اللہ کا مطلوب مومن بننا چاہیئے انہوں نے جنتیوں کی صفات بھی بیان کئے اس پروگرام کا آغاز محمد عدنان کی تذکیر بالقرآن سے ہوا  انجینئر شہباز الدین محمد معین الدین معاون امیر مقامی محمد اشفاق اسٹیٹ ایس آئی او تلنگانہ نے مختلف عنوانات پر تقاریر پیش کیں۔
 نعمان غوری ایس آئی او نے شیطان کی شوری نظم پیشِ کی اس کی نظامت علیم الدین نے کی نماز تہجد معزز حافظ رشادالدین نے پڑھا ئی قبل ازیں قرآن کی تکمیل پر اظہار خوشنودی کیا گیا اور حافظ محمد منور کو تہنیت پیش کی گئی سحر میں طعام کا معقول انتظام کیا گیا۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے