ظہیرآباد یکم اپریل(مشرقی آواز جدید): جناب محمد نصیرالدین صاحب صدر مساجد انتظامی کمیٹی شیخاپور کی اطلاع کے بموجب تعلقہ ظہیرآباد میں واقع شیخاپور جو کہ مسلم اکثریتی علاقہ کے لئے جانا جاتا ہے 80 فیصد مسلمان رہتے ہیں جہاں پر تین مسجدیں بھی ہیں یکم شوال کو عید الفطر کی عید نہایت جوش وخروش کے ساتھ مناتے ھوئے عیدگاہ شیخاپور میں خشوع وخضوع کے ساتھ نماز عید ادا کی گئی۔
اس موقع پر جناب مولوی ایوب صاحب نے نماز عید سے قبل لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی قدر کریں، ان کی خدمت کریں، والدین راضی ہیں تو اللہ اور اس کے رسول راضی ہیں۔ والدین ناراض ہیں تو اللہ اور اس کے رسول بھی ناراض ھونگے۔ مزید انہوں یہ بھی کہا کہ ہم تمام رمضانی نہ بنیں بلکہ رحمانی بنیں، پورے سال ہم عبادت کرنے والے بنیں۔ اسی طرح نماز عید کی امامت حافظ محمد حاجی خیری نے انجام دی۔ بعد نماز عید محمد حامد نوری نے خطبہ دیا، اس کے بعد دعا کے اختتام پر سارے حضرات ایک دوسرے سے بغلگیر ھو کر عید کی مبارک بادیاں پیش کی گئی۔۔۔۔۔۔

