بیدر۔ یکم اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): سابق وزیرجناب راج شیکھرپاٹل ہمناآبادکی یوم ِ پیدائش پر کلیان کرناٹک ریجنل ڈیولپمنٹ بورڈ کے صدراور جیورگی ایم ایل اے ڈاکٹراجے سنگھ نے مبارکباد پیش کی۔جناب اجے سنگھ منگل کو ہمنا آبادپہنچے اور راج شیکھرپاٹل کو شال اڑھاکریوم پیدائش کی مبارک باد سے نوازا ۔
بی ایس ایس کے کے سابق صدر سنگمیش پاٹل، کانگریس ضلع یونٹ کے جنرل سکریٹری دتاتری مولگے، عظمت پٹیل، وریندر کشنوروغیرہ اس موقع پر موجود تھے۔اس بات کی اطلاع دتاترے مولگے نے پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔

