بیدر۔ 5؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): محمد علیم الدین فاؤنڈیشن اور موومنٹ آف جسٹس کے اشتراک سے 14؍اپریل امبیڈکر جینتی کے موقع پر خون کاعطیہ کیمپ مقرر کیاگیاہے۔ اس تعلق سے بات کرتے ہوئے محمدعلیم الدین فاؤنڈیشن کے مینجنگ ٹرسٹی جناب محمد اسدالدین نے بتایا کہ ہرسال ماہ ِ مار چ سے ماہ جون (4مہینوں) کے درمیان خون کاشارٹ ایج پڑجاتاہے۔ جس کی دوتین وجوہات میں سے ایک وجہ یہ ہے کہ کالجس کی چھٹیاں ہوتی ہیں اور نوجوان طلبہ اپنے اپنے وطن چلے جاتے ہیں۔ خون کے اس شارٹ ایج کو دور کرنے کے لئے اِمسال محمد علیم الدین فاؤنڈیشن اور موومنٹ آف جسٹس نے طے کیاہے کہ امبیڈکر جینتی (14؍اپریل) کے موقع پر خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیاجائے۔ یہ عطیہ کیمپ بیدر قدیم شہر کے 100 بستروں والے زچہ اور بچہ سرکاری اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ صبح 10بجے سے شام5؍بجے تک خون کاعطیہ دینے کاسنہرا موقع رہے گا۔

نوجوانوں سے اور خون عطیہ کرنے کے خواہشمندوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ خون کاعطیہ کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ کی طرح اِمسال بھی پیش پیش رہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے اس عطیہ کوبڑھ چڑھا کردنیا اور آخرت دونوں مقامات پر انعامات سے نوازے گا۔ اِن شاء اللہ ۔ زائد تفصیلات کے لئے7975298728 اور 9886683786 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے