بیدر۔ 5؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): موضع بگدل کی گرام سدھار ہوراٹا سمیتی توجہ دلانا چاہتی ہے کہ بیدر-چنچولی مرکزی سڑک پر پانی تقریباً 1 کلومیٹر سے آکر دلت کالونی میں داخل ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ موضع بگدل کا سیوریج کا پانی بھی بارش کے وقت دلت کالونی میں بہہ آتا ہے۔ اِن گھروں میں 6 ماہ سے پانی کھڑا ہے۔ اس کے علاوہ گاؤں کے لوگوں نے کئی بار وفد کے ذریعے گرام پنچایت کو اس طرف توجہ دلائی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ گرام پنچایت کے افسران بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس گندے پانی کے اثر سے اس علاقے کے لوگوں نے اپنی صحت بگڑتی دیکھی ہے اور بچوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔اس لیے اگر سڑک کے مسئلہ پر توجہ نہیں دی گئی تو سڑک بلاک کرنے یا گرام پنچایت کی تالہ بندی جیسے مظاہروں کا سہارا لینا پڑے گا، بگدل گرام سدھار ہوراٹا سمیتی کی جانب سے آج بگدل گرام پنچایت ڈیولپمنٹ افسر کو ایک درخواست پیش کی گئی۔

اس موقع پر بگدل کی بگدل گرام سدھار ہوراٹا سمیتی کے صدر راجکمار بگدل کر ،جے ڈی ایس رعیت سنگھ کے صدرشیوراج کٹگی، بیدر جنوب اسمبلی حلقہ مادیگا دنڈورا ہوراٹا سمیتی کے جنرل سکریڑی پرکاش ایس، ہالہلیکر، مہیش دارکے، سدرام بگدل، پربھوراج کرنائک، پنڈتا کرنائک، اورعظیم سوداگرموجود تھے۔ اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔
بگدل گرام آدرش سمیتی ہے یا ختم ہوگئی ؟:۔ واضح رہے کہ بگدل میں ایک گرام آدرش سمیتی بھی ہواکرتی ہے جس نے کافی اچھے کام کئے تھے ۔ آج کل گرام آدرش سمیتی نظر نہیں آرہی ہے۔ کوئی بتاسکتاہے کہ بگدل گرام آدرش سمیتی ہے یا ختم ہوگئی؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے