ذوالقرنین احمد 

ممبئی 6 اپریل: خادمین امت کے زیرِ انصرام "سیرت پروگرام ۱۸ ” کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں ممبئی سے ۱۸۰ طلباء نے حصہ لیا تھا۔ مختلف گروپ میں اول، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات اور اسناد دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔ نیز تمام شریک طلباء کو اسناد دے کر ہمت افزائی کی گئی ۔

جلسہ کی صدارت کانے نگر میونسپل اردو اسکول نمبر ۲ کے قائم مقام صدر مدرس وسیم احمد خان نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر سبکدوش صدر مدرس انصاری شکیل احمد تشریف فرما تھے۔ دیگر مہمانان میں وسیم شاہ سر، ارشاد سر، عبد الرزاق سر، شملے بانو مس، شیخ رضوانہ مس، فاطمہ زہرا مس شامل تھے۔وسیم شاہ سر نے طلباء کو دینی امتحانات کی اہمیت و افادیت سے روشناس کرایا۔ انصاری شکیل احمد سر نے طلباء کی رہنمائی کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسی طرح خادمین امت کی جانب ہر سال مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ، صحافی اور تنظیموں کو ٹرافی اور سند دے کر حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔

امسال شیخ رضوانہ مس، سید ارشاد علی سر اور محمد شبیر سر کو "ابن عباس” مثالی معلم/معلمہ ایوارڈ دیا گیا۔ خلیل طاہر شیخ (برق نامہ اردوستان، ممبئی) کو آفتابِ صحافت ایوارڈ دیا گیا۔ رائٹ وے فاؤنڈیشن کو بہترین خدمات کے اعتراف میں "حضرت انس” ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس جلسہ میں فرائض نظامت مومن انور سر نے ادا کیے، جبکہ عبد الرحیم سر اور شاہد ندیم سر نے الف سے ی تک جلسہ کو کامیاب بنانے میں خدمات پیش کیں۔ شبیر سر کے اظہارِ تشکر پر جلسہ کا اختتام ہوا۔ تحریری امتحان کا انعقاد و انتظام، انعامات و اسناد کی فراہمی، جلسہ تقسیم انعامات انعقاد وغیرہ میں ضلع منتظمین محمد زین العابدین، خلیل طاہر شیخ اور محمد شبیر نے فرائض منصبی بحسن وخوبی ادا کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے