عظیم الشان جلسہ عام عظمت اولیاء کرام و سیمینار
گلبرگہ 6/ اپریل( محمد یوسف رحیم بیدری): فضیلت مآب حضرت شیخ شاہ محمد طاہر علاؤ الدین جنیدی طاہر بابا صاحب قبلہ (جانشین و خلف اکبر حضرت سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخ دکنؒ) کے پریس نوٹ کے بموجب قطب الاقطاب شیخ الشیوخ بندگی مخدوم شیخِ دکن حضرت شیخ سراج الدین جنیدی علیہ الرحمہ گلبرگہ شریف (کرناٹک) کے 665ویں عرس شریف کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ انشاء اللہ ہر سال کی طرح امسال بھی 15شوال المکرم 1446ھ مطابق 14/اپریل2025 بروز پیر بعد نمازِ عصر تقدس مآب حضرت شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی سراج بابا صاحب قبلہ سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخِ دکنؒ کی نگرانی میں جلوس صندل مبارک محبوب گلشن سے روانہ ہوگا اور نمازِ مغرب مسجد مارکٹ میں ادا کی جائے گی۔جلوس صندل مبارک مختلف شاہراہوں گزرتا ہوا بارگاہ شیخِ دکن علیہ الرحمہ پہنچے گا۔ بعد نمازِ عشاء سماع خانہ درگاہ شریف میں زیر سرپرستی تقدس مآب حضرت شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی سراج بابا صاحب قبلہ سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخِ دکن علیہ الرحمہ جلسہ عظمت اولیاء کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ جس سے مہمان مقرر حضرت علامہ مفتی ڈاکٹر محمد احمد صاحب مصباحی خلیفہئ سرکار کلاں و شیخ الاسلام جونپور (یو پی)اور میزبان مقرر کی حیثیت سے حضرت العلامہ مولانا تنویر احمد اشرفی صاحب قبلہ صدر مدرس دارالعلوم دینیہ بندہ نوازیہ گلبرگہ خطاب فرمائیں گے۔جبکہ قرأتِ کلام پاک فضیلت مآب حضرت شیخ شاہ محمد طاہرعلاؤ الدین جنیدی طاہر بابا صاحب قبلہ (جانشین و خلف اکبر حضرت سجادہ نشین بارگا ہ حضرت شیخ دکنؒ) پیش کریں گے اور نذرانہ نعت جناب اسماعیل ملاں پیش کرنے کا سعادت حاصل کریں گے جبکہ نظامت کے فرائض جناب خواجہ گیسودراز انجام دیں گے۔
16/ شوال المکرم مطابق 15/ اپریل2025ء بروزمنگل بوقت صبح 7:30بجے تقدس مآب حضرت شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی سراج بابا صاحب قبلہ سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخِ دکن علیہ الرحمہ کے دست مبارک سے صندل مالی ہوگی اور اسی دن11بجے سماع خانہ درگاہ شریف میں زیر سرپرستی تقدس مآب حضرت شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی سراج بابا صاحب قبلہ سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخِ دکن علیہ الرحمہ سیمینار کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ جس میں تقدس مآب حضرت علامہ مولانا پروفیسر سید شاہ یوسف حسینی کامل صاحب عم محترم حضرت سجادہ نشین بزرگ بڑی دیوڑھی گوگی شریف بعنوان ”توکل احوال و آثار صوفیہ کی روشنی میں“۔حضرت مولانا حافظ ڈاکٹر اویس بخاری کامل الحدیث جامعہ نظامیہ حیدر آباد بعنوان ”’توکل کی ضرورت و اہمیت قرآن و سنت کی روشنی میں“اور پروفیسر محمد عبدالحمید اکبر صاحب صدر شعبہ اُردو خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی گلبرگہ بعنوان ”اتوار تصوف اور تصانیف و ملفوظات جنید بغدادی ؒ“ مقالے جات پیش فرمائیں گے۔
قراتِ کلام پاک فضیلت مآب حضرت شیخ شاہ محمد طاہر علاؤ الدین جنیدی طاہر بابا صاحب قبلہ (جانشین و خلف اکبر حضرت سجادہ نشین بارگا ہ حضرت شیخ دکنؒ) پیش کریں گے اور محترم جناب سیّد شمیم بابا حسینی صاحب نذرانہئ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل فرمائیں گے۔جبکہ نظامت کے فرائض حضرت مولانا حافظ و قاری شاہ محمد فخر الدین صاحب خطیب و امام مسجدِ شیخ دکن علیہ الرحمہ انجام دیں گے۔بعد نمازِ مغرب جشن چراغاں ہوں گے اور بعد نمازِ عشاء محفل سماع منعقد ہوگی۔
17/ شوال المکرم مطابق 16/اپریل2025ء بروز چہار شنبہ صبح 7:30بجے زیارت ختم القرآن و تناول تبرکات، تقسیم تبرکات ہوں گے۔ جملہ مراسمِ صندل مالی بدست تقدس مآب حضرت شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی سراج بابا صاحب قبلہ سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخِ دکن علیہ الرحمہ انجام پائیں گے۔ جناب عبدالقیوم سالار جنگ صاحب ؔنے عقیدت مندانِ اولیاء سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

