ظہیرآباد۔ 9/ اپریل(مشرقی آ واز جدید): آج شام اسلامک سنٹر ظہیرآباد میں متنازعہ وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف ظہیرآباد مستقر کی تمام نمائندہ جماعتوں سیاسی و فلاحی تنطیموں کے صدور و سیکریٹریز کاایک کل جماعتی مشاورتی اجلاس آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہدایت کے مطابق امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد محمد ناظم الدین غوری کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔ جس میں بعد مشاورت طے کیا گیا کہ اس کا دوسرا اجلاس کل یعنی 10 اپریل بروز جمعرات بوقت بعد نماز مغرب 7بجے شام اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد پر ہی منعقد ہوگا تمام شرکاء اجلاس نے شرکت کا ارادہ ظاہر کیا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔
منعقدہ اجلاس کا آغاز قاضی سید ضیاء الدین خطیب عیدگاہ ظہیرآباد کی تلاوت سے ہوا امیر مقامی محمد ناظم الدین غوری نے تمام مہمانان کا خیر مقدم کیا اور پروگرام کی غرض وغایت پیش کی۔ خواجہ نظام الدین صدر آئیٹا نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جاری کردہ سرکلر کو پیش کیا جس کی نظامت معاون امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد محمد معین الدین نے کی اس موقع پر ظہیرآباد کے سرکردہ قائدین و ذمہ داران نے شرکت کی اور جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد کی اس ضمن میں پیش رفت پر سراہنا کی اور ہر مرحلے پر تعاون کا پش کش کیا بعد ازاں عشائیہ کا بھی نظم کیا گیا۔۔۔

