حوریہ کشف نے98.66%نشانات حاصل کئے، اردو میں 99نمبرات
بیدر۔ 10؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): بسواکلیان کے کریسنٹ پی یو کالج آف سائنس کی ہونہار طالبہ حوریہ کشف نے پی یوسی سال دوم میں 98.66%نشانات حاصل کرتے ہوئے ضلع بیدر کی ٹاپر بن چکی ہیں۔ یہ دعویٰ جناب محمد منہاج الدین بھولے صدر، کریسنٹ پی یو کالج بسواکلیان نے کیاہے۔انھوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ کریسنٹ پی یو کالج آف سائنس بسوا کلیان نے سال 2025 میں شاندار 95 فیصد نتائج حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالج کی طالبہ حوریہ کشف بنت محمد رفیق نے 592 نمبرات (98.66فیصد) لیکر ضلع بیدر کی فرسٹ ٹاپر رہیں۔ اس سال 243 طلباء و طالبات نے امتحان میں شرکت کی جس میں 42 طلبہ ڈسٹینکشن 174 طلبہ درجہ اول اور 14 طلبہ نے درجہ دوم سے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے تعلقہ کے علاوہ ضلع بیدر میں تاریخ بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالج کے لیکچررس اور ٹرسٹی حضرات نے طلباء و طالبات اور والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آئندہ کے لئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ میں عوام الناس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتاہوں کہ گذشتہ کئی سال سے کریسنٹ پی یو کالج بسوا کلیان میں اپنے ہونہار بچوں کاداخلہ دلا کر وہ ہم پر بھروسہ کرتے ہیں اور ہم نے اُنکے بھروسے کو پورا کرتے ہوئے بچوں کی عصری تعلیم کے ساتھ اخلاقیات کی تعلیم سے آراستہ کرتے رہے ہیں۔ طلبہ کے عزائم کو اونچا اٹھانے کے لیے کالج کے لیکچررس اور دیگر ذمہ دار افراد ہمہ جہت کوشش میں لگے ہیں۔
اس موقع پر شیخ ذبیح اللہ جھاریگر، احتشام اختر،اسمٰعیل خان، عبدالقدوس بھولے، شیخ مزمل، عبدالرسول اور دیگر لیکچررس نے بھی مُبارک باد پیش کی۔ اس بات کی اطلاع کالج ذرائع نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔ واضح رہے کہ حوریہ کشف نے 100میں سے 99 نشانات حاصل کئے ہیں۔ جبکہ بیالوجی میں صدفیصد نشانات کو کور کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

