پیپل گاؤں راجہ ضلع بلڈانہ (ذوالقرنین احمد): بروز جمعہ 11 اپریل بعد نماز عشاء جامع مسجد پیپل گا ؤ ں راجہ میں مسجد پریچے‌‌ (تعارف) و عید ملن کا انعقاد کیا گیا جس میں 150وطنی وملی بھایوں نے شرکت کیں پروفیسر واجد علی خان صاحب نے پروگرام کی صدارت فرمائی۔ آغاز حسب روایت مفتی عامر اللہ خان صاحب نے تلاوت قران و مراٹھی ترجمانی پیش کی۔ ناظم ضلع سہیل فرقان سر نےغرض و غایت جا مع انداز میں پیش کی واجد علی خان صاحب نے مفصل رمضان المبارک روزہ مسجد نماز کےذریعے اسلام کے متعلق برادران وطن کی بدگمانی اور غلط فہمی دور کی۔ نتین سوریا ونشی اور بھوپڈے سر نے مثبت تاثرات پیش کے۔ امیر مقامی محمد زبیر صاحب نے اظہار تشکر فرمایا۔  مہمان خصوصی جامع مسجد پیپل گا ؤ ں راجہ کے متولی عبد السلیم انعامدارصا حب تھے تمام وطنی بھا ئیوں کی شیر خورمہ سے ضیافت کی گی تمام ارکان کارکنان یوتھ موومنٹ ایس آی او اور وابستگان جماعت نےانتھک  محنت کریں اللہ قبول فرمائے نظامت  کے فرائض  نثار اختر نے انجام دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے