بیدر۔ 13؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): شری پربھو چوہان نے بیدر ضلع کے اوراد(بی) تعلقہ کے ایس سی ریزرویشن حلقہ میں درج فہرست ذات کا جھوٹا سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے اور 2008 سے بی جے پی پارٹی سے چار بار ایم ایل اے اور وزیر رہ چکے ہیں، انہوں نے حکومت سے دھوکہ کرتے ہوئے حکومت سے تمام سہولیات حاصل کی ہیں۔ شری پربھو چوہان جنہوں نے اس طرح اوراد (بی) کے درج فہرست ذات کے لوگوں کو بھی دھوکہ دیا ہے اور حکومت کو بھی دھوکہ دیا ہے۔ اسے حکومت کی طرف سے تمام سہولیات میسر ہیں۔ لہٰذا وزیراعلیٰ شری سدرامیا، جو 16-04-2025 کو بیدر شہر آ رہے ہیں ۔ ان کاگھیراؤ کرتے ہوئے پربھو چوہان کے خلاف عرضی پیش کرنے کی بات مختلف دلت تنظیموں کے فیڈریشن کے صدر چندرکانت آر نراٹے، امبیڈکر یووا سینا کے ریاستی صدر راجکمار گونلی، ڈی ایس ایس(سوابھیمانی پروفیسر بی کرشنپا گروپ) صدر امبیڈکر پی بودھے ،اور K.D.S.M.S. کے صدر (پریورتن گروپ) جگناتھ ہوننانے اپنے دستخط سے جاری ایک پریس نوٹ میں بتائی ہے۔

