بیدر۔ 13؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): کانگریسی قائد جناب شیخ مسیح الدین نائب صدر ضلع مینارٹی ڈپارٹمنٹ بیدر نے ڈاکٹر بی آرامبیڈکر کی جینتی پر ایک تراشہ شیئر کیاہے۔ جس میں انھوں نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی دوتصاویر دی ہیں۔ ایک میں وہ وکیل کے کالے لباس میں ہیں ۔ دوسری تصویر میں وہ نیلے کوٹ میں ملبوس ہیں اور ہاتھ میں بھارت کاآئین پکڑے ہوئے کھڑے نظر آرہے ہیں۔کانگریسی قائد جناب شیخ مسیح الدین نے ہندی میں لکھے پیغام میں کہاہے کہ ’’بھارت رتن سے سرفراز کئے گئے۔ سماجی خادم اور ہندوستانی آئین کے معمار باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جی کی جینتی پر انھیںکروڑوں آداب اور تعظیم ‘‘جناب شیخ مسیح الدین کے مزاج میں جدت ہے ۔ موصوف نے لوگوں کو ’’مبارک باد ‘‘ دینے کے بجائے باباصاحب امبیڈکرہی کویاد کرلیاہے اور ان سے اپنے تعلق کی بات کہہ کر اپنی انفرادیت کالوہا منوانے کی سعی کی ہے۔ ان کی یہ جدت اہل علم افراد میں پسند کی جارہی ہے۔

