ظہیرآباد 14/اپریل(مشرقی آواز جدید): ظہیرآباد تعلقہ کے شیخاپور گرام پنچایت میں آج ،، امبیڈکر جینتی،، کی تقریب منعقد کرتےہوئے بابا امبیڈکر صاحب کی تصویر پر پھول مالا ڈالتے ھوئے خراج عقیدت پیش کیا۔اور کہاکہ بابا صاحب نے ملک کے دستور بنانے میں جوخدمات انجام دی ہیں وہ بے مثال ہیں آج شرپسند عناصر اسی قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔
اس موقع پر پنچایت سکریٹری مسز بھاگیہ لکشمی، مسٹر چناریڈی سرپنچ، ڈپٹی سرپنچ محمد محبوب خان صاحب، چشم الدین صدر درگاہ کمیٹی، مولوی نصیر الدین صاحب صدر مساجد کمیٹی، محمد خورشید، محمد فیض الدین ممبر، محمد عارف،نعیم الدین دادا ممبر، شیکھر ممبر،کے علاوہ آشاورکرس اور آنگن واڑی ٹیچرس بھی شریک تھے۔۔۔۔

