ظہیرآباد 14/ (مشرقی آواز جدید): ڈسٹرکٹ تمباکو کنٹرول آفیسر مسٹر وشنو وردھن،ودیگر متعلقہ ہیلتھ آفیسر سگریٹ، تمباکو کے نقصانات سے شعور بیداری پروگرام کے تحت عوامی مقامات کا پیدل دورہ کرتے ہوئے کوہیر چوراستہ پر مسافرین اور دکانداروں سے ملاقات کی اور تمباکو، سگریٹ، گٹکا سے انسانی جان پر پڑنے والے مضر خطرات سے آگاہ کیا۔ آفیسرز نے مہم کے دوران یہ بھی کہاکہ عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنا منع ہے خلاف ورزی کرنے پر سزا اور جرمانہ عائد ھوگا۔ مزید اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ کسی بھی اسکول کے قریب سو میڑ کے فاصلے کے اندر سگریٹ، گٹکا تمباکو کا فروخت کرنا سختی کے ساتھ منع ہے۔
واضح رہے کہ آخر میں انہوں یہ بھی کہاکہ 18 سال کم عمر کے بچے سگریٹ یا تمباکو، گٹکا جیسے دیگر نشہ آور چیزیں استعمال کرنے میں ملوث ہیں ان بچوں کی جانیں ضائع ھونے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔۔۔۔۔

