بیدر۔ 19؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): ایک واٹس ایپ گروپ میں جناب محمد مشہود احمد نے اطلاع دی ہے کہ سالیڈارٹی یوتھ موومنٹ (SYM)بیدر یونٹ کے صدر کی حیثیت سے برادارعرفان احمد منتخب ہوئے ہیں۔ موصوف نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں تنظیم کے مقاصد کو پوراکرنے کے لئے استقامت عطافرمائے۔ آمین۔ واضح رہے کہ برادر عرفان احمد اس سے قبل SIOبیدر کے مختلف عہدوں پررہ چکے ہیں۔ باصلاحیت نوجوان ہیں ۔ اور ملی عزائم کے علاوہ اسلامی عزم بھی رکھتے ہیں۔کہاجارہاہے کہ SYMکے صدر کی حیثیت سے ان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے