بیدر۔ 19؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): بسواکلیان کے کریسنٹ پی یوسائنس کالج نے پی یوسی سائنس سال دوم کے اپنے کالج کے شاندار جملہ نتائج 95.04%کو بیدر ضلع کی عوام تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ پتہ چل سکے کہ بیدر ضلع کے تعلقہ بسواکلیان کاایک مینارٹی کالج اپنے اندر شاندار نتائج رکھتاہے۔ اس کے لئے کریسنٹ پی یوسائنس کالج بسواکلیان کے اربا ب مجاز نے بسواکلیان، ہمناآباد ، بھالکی اور بیدر کے مختلف مقامات پر ہورڈنگ لگواکر اپنے یہاں پڑھنے والے طلبہ کے شاندارنتائج اور مجموعی نتیجہ بھی پیش کیاہے۔ کریسنٹ کالج کی حوریہ کشف نے 98.7%نشانات لے کر بیدر ضلع میں نمبرون پوزیشن حاصل کی ہے، اس طالبہ کی سبھی تعریف کررہے ہیں۔کریسنٹ کالج کے 42طلبہ امتیازی نشانات سے کامیاب ہوئے ہیں ۔ 174طلبہ کانتیجہ درجہ ء اول میں رہاہے۔ مضامین کے حوالے سے بھی طلبہ نے کافی عمدہ مظاہر کرتے ہوئے بیالوجی میں صدفیصد نشانات ، اُردو میں صدفیصدنشانات ، حساب میں 99، کیمسٹری میں 99، فزکس میں 99، کنڑامیں 98، انگریزی میں 97اور ہندی میں 96نشانات لے کر اپنی قابلیت کامظاہرہ کیاہے۔ حوریہ کشف کے علاوہ 10طلبہ (جن میں 8طالبات ہیں )،کے نشانات95.7%سے 90%تک بتلائے گئے ہیں۔ زائد تفصیلات کے لئے ضلع بیدر کے اولیائے طلبہ کریسنٹ کالج بسواکلیان کے رابطہ نمبرات 9620117782 / 8050395 / 9844918585 پررابطہ کرسکتے ہیں۔ مسرت کی بات یہ ہے کہ جن برقعہ پوش طالبات کے نتائج ہورڈنگ پر پیش کئے گئے ہیں، ان کے چہروں کو ماسک سے ڈھکاگیاہے تاکہ طالبات بے پردہ نہ ہوسکیں اور ان کی پرائیویسی برقرار رہے۔اور افسوس کی بات یہ ہے کہ بیدر شہرکے کسی بھی پی یو کالج نے اِمسال اپنے پاس کے طلبہ کے نتائج ہورڈنگ پر نہیں پیش کئے ہیں الا ماشاء اللہ۔اخبارات میں خبر البتہ دی گئی تھی۔

