عبدالرحمن راشد عمرى
رزق حلال زیست کی پرواز ہوگیا
شوقِ سفر کا پھر یہی انداز ہوگیا
فکر معاش میں جسے پاس رسول ہے
دنیا کے اس ھجوم میں ممتاز ہوگیا
عزم وعمل نے جس کو تپایا ہے رات دن
مشکل گھڑی بھی آئی تو مہراز ہوگیا
جب بھی کبھی حقوق میں کوئی کمی ہوئی
سکھ بھی گیا ، ضمیر بھی ناساز ہوگیا
جھکنے دیا نہ سر کبھی غیروں کے سامنے
رب کی نظر میں اس لیے ممتاز ہوگیا
اردو کی چاشنی کا اثر اس طرح ہوا
راشد بھی جیسے شاعر شیراز ہوگیا

