میربیدری، بیدر،کرناٹک
گھرپر نیکی کھڑی دیکھی
خواہشوں سے بھی بڑی دیکھی
میں نے اپنے بچپن سے
نگرانی بھی کڑی دیکھی
کچھ ایسا تھامکاں لوگو!
قسمت درپہ پڑی دیکھی
دیکھا خوش خوش تھا دھاگا
موتی موتی لڑی دیکھی
پھیل رہاتھا جادوسا
کوئی نگاہ گڑی دیکھی
دیکھنے والے نے دیکھا
دل کی بوٹی جَڑی دیکھی
پانی جمع تھا دونوں طرف
آنکھوں کی میرمڑی دیکھی

