ظہیرآباد 5 / مئی (مشرقی آواز جدید): پڑوسی ریاست کرناٹک کے گلبرگہ میں وقف امینڈ منٹ بل کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا ہے اس جلسہ میں شرکت کے لئے جاتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نیشنل سیکرٹری ڈاکٹر ٹی راجا اور محمد عزیز پاشا سابق رکن پارلیمان  نے سنگاریڈی ضلع سیکرٹری سید جلال الدین کے مکان واقع بھارت نگر ظہیر آباد میں تھوڑی دیر توقف کر  کے ملاقات کی۔مسٹر سید جلال الدین نے آئے ھوئے مہمانوں کا شاندار استقبال کرتے ہوئے گل پوشی و شال پوشی کی۔ بعد ازاں نیشنل سیکرٹری ٹی راجا نے میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے وقف کا جو کالا قانون ہے یہ مسلمانوں کے علاوہ تمام مذہب کے لوگوں کو نقصان پہنچانے والا قانون ہے اس قانون کو واپس لیا جائے اور ہندوستان کے قانون کو بچایاجایے۔ بی جے پی حکومت دیش میں ہندو اور مسلم کی راجنتی کرتے ہوے آپس میں لڑا رہی ہے اور دیش میں کوئی ترقیاتی کاموں کو انجام نہیں دیا جارہا ہے ہم سب  کی یہ ذمہ داری ہے کے اس حکومت کے خلاف آواز اٹھائیں۔ اور انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا  انتظار کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا کانسٹوشن  یہ کہتا ہے کہ اپنے اپنے مذہب پر ہم اپنی مرضی سے عمل کرنے کی ہمیں مکمل اختیارہے۔ اس موقع پر ظہیر آباد ڈیویژن سیکرٹری نرسملو ، محمد اشفاق حسین آل انڈیا تنظیم انصاف ضلع سنگاریڈی جنرل سیکرٹری، محمد معین الدین سی پی آئی جھرہ سنگم منڈل جنرل سیکرٹری، کے علاوہ سینئر کامریڈ سید معین الدین کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے