میربیدری، بیدر، کرناٹک
ماں ہے باتیں کر رہی ہے ، شکراللہ کا
سامنے بولتی زندگی ہے ، شکراللہ کا
گھرمیںماں نہیں ہے تواُجاڑ ہے گھر لیکن
ساتھ وہ میرے آج بھی ہے ، شکراللہ کا
اُردو جیسی شیریں ،ماں کی لگے ہے بات
لحن اُس کا یہ داؤدی ہے شکراللہ کا
خدمت ماں کی کرتا رہتاہے دن رات
قربت ہے ، نزدیکی ہے ، شکراللہ کا
مسئلے ماں کے مشورے سے حل ہوگئے ہیں
مسئلوں کا حل ماں ہی ہے شکراللہ کا
اس کو گزرے ہزاروں زمانے بیتے دوست
ماں ہے تو ہر اک خوشی ہے شکراللہ کا
نعمتوں میں سب سے بڑی نعمت ہے ماں اور
میر اللہ نے بھیجی ہے ، شکر اللہ کا

