چٹگوپہ۔ 8؍مئی (محمدعبدالقدیر لشکری): بگدل شریف میں حضرت سید عبدالقادر شاہ ولی رحمتہ اللہ علیہ کاسہ روزہ عرس شریف ہرسال کی طرح اس سال بھی عظیم الشان پیمانے پر منایاجارہاہے۔عرس شریف کے داعی شاہ خلیفہ الحاج ڈاکٹر محمدادریس احمد صاحب قادری بگدلی ، کی زیرسرپرستی 11ذی القعدہ ( 10؍مئی ہفتہ ) تا13؍ذی القعدہ (12؍مئی پیر) درگاہ آستانہ ء قادریہ ، محلہ گڑی ، بگدل شریف ضلع بیدر(کرناٹک) میں منایاجائے گا۔ 10؍مئی بروزہفتہ بعدنماز عصر صندل شریف کاجلوس بڑی دھوم دھام کے ساتھ قادریہ منزل ، محلہ گڑی سے نکل کرآبادی میں گشت کرتاہوا دروازہ فتح گڑھ سے ہوتاہوا آستانہ ء قادریہ بگدل شریف پہنچے گا۔ بعدنماز ِ عشاء صندل مالی وچادر گال کی رسم الحاج شاہ خلیفہ ڈاکٹر محمد ادریس احمدقادری بگدلی اور سید محمدیوسف صاحب قادری ناگوری وعلماء ومشائخین انجام دیں گے۔

بعدازاں جلسہ بعنوان ’’فیضان ِ اولیاء‘‘ منعقدہ ہوگا جس میں علماء ومشائخین کاخطاب رہے گا۔ محفل سماع کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ 11؍مئی (12؍ذی قعدہ 1446ہجری) بروزاتوار صبح حضرت پیران پیر غو ث العظم دستگیر رحمتہ اللہ علیہ کی نیاز شریف کے بعد تناول تبرک صبح 9بجے سے دوپہر 12؍بجے تک رکھاجائے گا۔ شام میں چراغاں اور بعدنمازعشاء علماء ومشائخین کاخطاب ہوگا۔ اس کے بعد محفل سماع میں ہندوستان کے مشہورومعروف قوال اپناکلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ تیسرے دن یعنی 13؍ذی قعدہ (مطابق 12؍مئی ) بروزپیر بعدنماز فجر ، ختم القرآن وفاتحہ خوانی ہوگی۔

معتقدین حضرات سے اس عرس شریف کے مختلف تقاریب میں شرکت فرماکر ثوابِ دارین حاصل کرنے کی گذارش شاہ خلیفہ الحاج ڈاکٹر محمد ادریس احمد صاحب قادری بگدلی نے کی ہے۔ اس بات کی اطلاع الحاج محمد ادریس صاحب کے ذرائع نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے