فزکس والا، بنسل اور آکاش کوچنگ سنٹرفوری بندکئے جائیں گے

بیدر۔ 8؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر شہر میں ڈپٹی کمشنر دفتر کے روبرو جمعرات کو سومناتھ پاٹل مدھول صدرکرناٹک رکشناویدیکے کی قیادت میں ایک احتجاجی دھرنے کاانعقاد عمل میں لایاگیا۔ احتجاجی اس بات کے لئے احتجاج کررہے تھے کہ بیدر شہر میں چل رہے غیرقانونی کوچنگ سنٹر اور زائد فیس لینے والے خانگی کالجس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ DDPUچندرکانت شاہ آباد کرنے ویدیکے کی یادداشت احتجاج کے مقام پر آکروصول کی۔

ذرائع کے بموجب شہر کے چدری راستے پرہنومان نگر میں واقع فزکس والا ودیاپیٹھ شالا کوچنگ سنٹر غیرقانونی طورپر چلایا جا رہا ہے۔ مختلف کالجس کے نام سے داخلے لے کر طلبہ سے لاکھوں روپئے وصولے جارہے ہیں۔ اور انھیں آن لائن، آف لائن کوچنک دینے کاالزام لگایا۔بنسل اور آکاش کوچنگ سنٹرکے نام پر بھی ہزاروں طلبہ داخلہ لے رہے ہیں۔ غیرقانونی کالج نیٹ، سی ای ٹی، کے سی ای ٹی ، جے ای سی کے نام پر فی طالب علم دیڑھ سے دولاکھ روپئے فیس وصول کرنے کی شکایت کی۔ احتجاجیوں نے یہ بھی کہاکہ تعلیمی اداروںمیں مہنگی فیس کی وجہ سے تعلیمی فیس کا بوجھ اولیائے طلبہ پر پڑرہاہے۔ فیس نہ دے پانے پر طلبہ وطالبات کوہراساں کیاجاتاہے۔ افسران اس کوچنگ سنٹر مافیہ کے ساتھ ہاتھ ملا چکے ہیں‘‘۔ زائد فیس لینے والے کالج اور غیرقانونی کوچنگ سنٹر کے خلاف ضروری اقدام کیا جائے۔ اگرایسانہیں کیاجاتاہے تو ان اسکول، کالج کے سامنے احتجاج منظم کرنے کی دھمکی دی گئی۔ اور زور دے کر کہا کہ بغیراجازت چلائے جارہے فزکس والا، بنسل اور آکاش کوچنگ سنٹر کو کل ہی بند کرنے کاتیقن چندرکانت شاہ باد کر نے دیا  یہ بات سومناتھ مدھول نے بتائی۔

اس احتجاج میں ضلع یونٹ نائب صدر سوم شیکھر سجن، شیوردر کیرتا، وجے کمار اشٹورے، ملوسکن پور، سچن بینک نلی، جنرل سکریڑی وشواناتھ گوڈ، اور اد تعلقہ یونٹ صدر سنیل ہیڑے، بھالکی تعلقہ صدر بنڈپاکربسپا ، بیدر سٹی یونٹ صدر شیوکمار، کمل نگر تعلقہ یونت نائب صدر منجوناتھ سوامی ، دیگر قائدین میں ملپا چڑپلی ، ویویک نرملے، ضمیر بگدل، ناگیش منہلی، دیانند ویرشٹی ، کربسپا ویرشٹی، پرتیاسوامی، پرشانت خانہ پورے ، ایوب قریشی ارشاد اور دیگر موجودتھے۔

واضح رہے کہ تعلیم صدیق شاہ بیدر میں بھی ایسا ہی ایک غیرقانونی پی یوسی نیٹ کوچنگ سنٹر کھولا گیاہے ، جس کی طرف کوئی توجہ محکمہ تعلیمات کے ارباب ِمجاز نہیں دیتے۔ جب کہ انہیں توجہ دلائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے