ظہیرآباد 11/ مئی(مشرقی آواز جدید): الگول تلنگانہ اقلیتی (بوائز) گروکل کالج کے طلباء نے آج اعلان کردہ TGEAPCET سیٹ 2025 کے نتائج میں ،،رینک،، کامیابی حاصل ھونے پر جشن کی تقریب منائی۔ مسٹر ایم ڈی الطاف نے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں 7210 نمبرات لیکر رینک حاصل کئے۔اسی طرح محکمہ زراعت میں شیخ اویس 8214 پر رینک۔
تفصیلات کے بموجب کالج کے پرنسپل مسٹر جے رامولو نے کہا کہ ایم ڈی سلمان 8943 اور ایم ڈی سمیر 9463 نے بہترین رینک حاصل کیے ہیں۔ انجینئرنگ اور ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں کل 35 طلباء نے امتحان دیا۔ اور سبھی پاس ہوئے۔ پرنسپل مسٹر جے رامولو اور سنگاریڈی آر ایل سی شریمتی بھومتی نے بھی پاس ہونے والے تمام طلباء اور تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔ جنہوں نے اس طرح کے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کی۔ اور ضلع کوآرڈینیٹر ایم ڈی وسیم الدین بھی رینک حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد دی۔
کالج کے پرنسپل مسٹر جے رامولو نے خوشی کا اظہار کیا طالب علموں کے اس طرح کے نتائج حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کی نظامت کالج کے ڈپٹی وارڈن ایم ڈی سمیع الدین، جونیئر لیکچرار ناصر، ایم ڈی اسماعیل اور جونیئر اسسٹنٹ ایم ڈی عرفان نے کی۔۔۔۔

