ممبئی/سدھارتھ نگر: تمام احبابِ جماعت، علماء و مشائخ اور متعلقین و بہی خواہان کو یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ برادر عزیز جناب مولانا عتیق الرحمن خان سنابلی حفظه الله مقیم حال ممبئی کے والدِ محترم جناب کلیم اللہ صاحب کا آج Speciality Surgical Oncology Hospital  and Research Centre, Ghatkopar West Mumbai میں ان کے معدے میں کلون ٹیومر (Colon Tumor) کا آپریشن ہوا ہے۔  آپریشن کے بعد اب انہیں ICU  میں شفٹ کر دیا گیا ہے ۔

تمام قارئین باتمکین اور شیخ عزیز کے مخلص احباب، عزیز و اقارب اور بے لوث دوستوں سے دردمندانہ اپیل و گزارش ہےکہ آپ تمام حضرات شیخ موصوف کے والدِ گرامی کی مکمل شفایابی اور صحت کامل کے لیے اللہ سے پرخلوص دعا کریں۔ لَا بَأْسَ طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ۔ اللَّهُمَّ رَبَّ النَّاسِ، أَذْهِبِ الْبَاسَ، اشْفِهِ وَأَنْتَ الشَّافِي، لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ، شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا۔

 مذکورہ اطلاع ناظم ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنی نے دیتے ہوئے سبھی احباب و متعلقین سے موصوف کے لئے خصوصی دعا کی درخواست کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے