چٹگوپہ۔ 12؍مئی (عبدالقدیر لشکری): آج، 12/05/2025 کوچٹاگپا میونسپلٹی آفس میں بلدیہ کے چیف آفیسر حسام الدین کی قیادت میں ”بدھ پورنیما” جینتی منائی گئی۔ بلدیہ کے ممبران، دلیپ کمار بگدلکر، رحمان پاشا، نصیر خان اوروشال بورلے ”تتھاگت گوتم بدھ” کی تصویر کی پوجا کے وقت موجودرہے۔ مذکورہ پوجا پروگرام میں قصبہ کے سرکردہ افراد شری اشوک سوامی، کلیان راؤ جابا، سریکانت پھولے، وجے کمار کلور، بھاسکر اور میونسپل عملہ جیسے پوجا ماحولیاتی انجینئر، وجئے کمار ریونیو آفیسر، چدانند پتری پی ڈی ایس، راجکمار ٹیکس کلکٹر، ایم ڈی طاہر ٹیکس کلکٹر، کویتا، سروجنی، آنند ، سنتوش کمار جونئیر پروگرامر، بسوراج برادار اکاؤنٹنٹ، نتھنیئل، سچن، اشونی، منجولا اور دیگر عملہ موجود تھا۔
اس بات کی اطلاع چیف آفیسرمیونسپلٹی چٹگوپہ نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔

