بیدر۔ 12؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): یونائیٹڈ ایجوکیشنل اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ کے زیراہتمام چلائے جانے والے جینئس کڈس کلب (پری پرائمری اسکول ) میں تین سال سے زائد تا ساڑھے پانچ سال تک کے بچوں کے لئے نرسری ، ایل کے جی ، یوکے جی اور اول ودوم جماعت کی کوچنگ دی جائے گی ، داخلہ کے خواہشمندوالدین فوری طورپر توجہ دے سکتے ہیں۔ جناب محمد عبدالجمیل چیرمین جینئس گروپ کے مطابق پنسال تعلیم اور نئی کمان برانچ میں بچوں کو کھیل کھیل میں سمجھانے کااہتمام کیاجاتاہے۔ سی بی ایس ای بنیاد والے نصاب کوترجیح دی گئی ہے۔ آن لائن سپورٹ ہے۔ روزانہ سرگرمیاں صبح 9بجے سے دوپہر 3بجے تک ہوں گی۔جس کے لئے قابل اور تربیت یافتہ اسٹاف رکھاگیاہے۔ سی سی ٹی وی کے ذریعہ تمام سرگرمیوں پر نظر رکھی جاتی ہے۔ چوبارہ ، پنسال تعلیم بیدر برانچ پر ملاقات کی جاسکتی ہے۔ 7829197180 پررابطہ کرسکتے ہیں۔

