وجئے پور: سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور و کرناٹکا اسٹیٹ اکامہادیوی ویمنس یونیورسٹی وجئے پور کے زیر اہتمام کستوری کالونی وجئے پور میں این ایس ایس اسپیشل کیمپ کا اختتامی جلسہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا اس جلسہ کے مہمان خصوصی ڈاکٹر تبسم گلیدگڈ صدر شعبہ ای اینڈ سی سیکیاب انجینیرنگ کالج وجئےپور نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ اس ہفت روزہ کیمپ میں آپ لوگوں نے کستوری کالونی کی عوام کی خدمت کی ہے اسی طرح دوسرے مقامات کی بھی فکر کریں سماجی خدمات کی آگاہی کے لیے این ایس ایس ایک اہم پلاٹ فارم ہے این ایس ایس میٹرو سٹی کو نہیں بلکہ سلم( وہ محلہ جہاں صفائی کا خیال نہیں رکھا جاتا)  کا انتخاب کرتا ہے تاکہ این ایس کے ذریعے وہاں پر مقیم لوگوں کے اندر صفائی و دیگر سرگرمیوں سے آگاہی حاصل کریں،اس موقع پر میں طالبات سے گزارش کرتی ہوں کہ اچھے اخلاق کا مظاہرہ کریں اور اپنے علم کو دوسروں کے اندر منتقل کریں، اور ایک مہمان حافظ خالد پٹیل امام طور مسجد نے اپنے خطاب میں کہا کہ این ایس ایس کے طالبات نے اس محلہ میں جوش و خروش کے ساتھ کام کیا ہے اس شدت کی گرمی میں جنیٹیک سروے کو بحسن خوبی انجام دیا اور ان مسائل کو ہمارے سامنے پیش کیا، دوسروں کی خدمت کرنا آپ صلی اللہ علیہ و سلم کا عمل ہے.   مہمانان خصوصی مولا صاحب گلگلی صدر مسجد طور، اختر حسین مجاور بھی موجود رہے، اس جلسہ کے صدر ڈاکٹر ہاجرہ پروین، وائس پرنسپل، سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ اپنے لئے جینا وہ کمال نہیں بلکہ اوروں کے لیے جینا کمال ہے این ایس ایس کے طالبات نے سروے کی روداد پیش کی ہے وہ انتہائی فکر دلانے والی رپورٹ ہے میں مبارک باد پیش کرتی ہوں طالبات کی خدمت میں جنہوں نے اس علاقے میں دل سے کام کیا.اس جلسہ کا آغاز این ایس ایس کے گیت سے ہوا جس کو اسما ناگر دینی، سویتا، رخسانہ نے پیش کیا،عفا انعامدار ،ادیبہ جاگیردار، عالیہ، سمن ہٹرکی، اسما ناگر دینی، صغریٰ بانو پٹیل، ہفت روزہ این ایس ایس کیمپ کے متعلق اپنے اپنے تاثرات پیش کیے، سشمیتا بندینور اور افسانہ پٹید نے جنیٹیک مسائل سے پریشان لوگوں کے متعلق رپورٹ پیش کی اور یہ بتایا کہ کزین میں شادیاں کرنے سے کچھ لوگ بہرے، اندھے، لنگڑے، اور اپاہج پیدا ہوئے ہیں اور کچھ ایسے کیسیس بھی دیکھنے کو ملے جو کزین شادیاں کرنے کے باوجود وہ کسی جسمانی مرض میں مبتلا نہیں ہیں نہ ہی کسی میڈیکل مسائل سے دو چار ہیں ، اسما ناگر دینی نے حمد کا نذرانہ پیش کیا، افسانہ پٹید نے نعت پیش کی پروفیسر محمد حسن باگلکوٹ نے خیر مقدمی و تعارفی کلمات ادا کئے، ڈاکٹر محمد سمیع الدین ،این ایس ایس آفیسر نے شکریہ ادا کیا، مجیبہ فاطمہ ملا، احمدی مسلی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے، اس جلسہ میں تدریسی و غیر تدریسی عملہ اور کثیر تعداد میں میں طالبات موجود رہے. کستوری کالونی میں ہفت روزہ این ایس ایس اسپیشل کیمپ تین تا نو مئی دو ہزار پچیس منعقد کردہ کیمپ کی روداد کجھ اس طرح ہے پہلے دن افتتاحی جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر سجاتا کٹی منی، پرنسپل، سیکیاب پی یو کالج تاج باؤڈی وجئے پور تھیں، اور مولا صاحب گلگلی، اختر حسین مجاور اور صدارت ڈاکٹر ایچ کے یڑہلی ،پرنسپل ،سیکیاب ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور نے کی. دوسرے روز کستوری کالونی میں پاک صفائی کے علاوہ بچوں اور بڈھوں کے ناخن کاٹنے کا کام کیا گیا ،ڈاکٹر ایچ کے یڑہلی پرنسپل نے "عورت اور دماغی صحت” کے موضوع پر لیکچر دیا جس کی صدارت عبدالرزاق ارلی مٹی نے کی  تیسرے روز جینیٹیک سروےکیا گیا ، اور سائی شری اوٹگی، وائس پرنسپل سیکیاب لا کالج نے خصوصی لیکچر بعنوان خواتین اور قانون پر دیا جس کی صدارت ڈاکٹر ہاجرہ پروین نے کی. چوتھے روز مفت ہیلتھ چیک اپ و مفت دوائی کیمپ رکھا گیا جس سے تقریباً  ڈیڑھ سو مریضوں نے استفادہ کیا سیکیاب لقمان یونانی میڈیکل کالج وجئےپور کے ڈاکٹروں نے صحت کے متعلق مریضوں کو صحیح مشوروں سے نوازا، پانچویں روز پاک و صفائی کا کام  اور  جینیٹیک سروےکیا گیا ، پروفیسر ایس آر بیجاپور نے خصوصی لیکچر بعنوان یوگا اور صحت پر دیا جس کی صدارت ڈاکٹر ملیکا ارجن میتری نے کیا، چھٹواں روز پاک صفائی کے علاوہ بچوں اور بڈھوں کے ناخن کاٹنے کا کام کیا وحیدہ خانم پرنسپل سیکیاب نرسنگ کالج نے خصوصی لیکچر بعنوان عورت اور صحت پر دیا جس کی صدارت ڈاکٹر ہاجرہ پروین نے کی. اس طرح یہ ہفت روزہ کیمپ کامیابی کے ساتھ ہمکنار ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے