میر بیدری، بیدر، کرناٹک

رزقِ حلال بھی کھاتے رہتے ہو
صحت کیسی ہے ؟ تم کیسے ہو؟

میر ادب کے تم، سرچشمے ہو
گاگل پہنے اچھے دِکھتے ہو

روٹھے رہتے ہو خود سے اکثر
اور سمّان بھی دیتے رہتے ہو

ہیٹ کی اور اِشارہ کرپوچھے
بتلاؤ تو کتنے گنجے ہو

ہوبہو تم جیسا لگتاہوں میں
تم بھی لیکن میرے جیسے ہو

کیابازار کاظرف گِرا ہواہے ؟
اچھا بولو ، تم کیوں سستے ہو؟

کافی سال گذارے اپنے گھر
میرے گھر دس بیس ہالی ڈے ہو

روپ تمہارا شیروں جیسا ہے
اندر سے تم کس کے کتّے ہو؟

لوگ بڑھاپے میں روتے ہیں میر
تم کہ جوانی میں بھی روتے ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے