ظہیرآباد 22/مئی(مشرقی آواز جدید): مسٹر ڈاکٹر اے چندر شیکھر سابق وزیر و انچارج حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے کیمپ آفس سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق عزت مآب جناب اینمولا ریونت ریڈی صاحب چیف منسٹر تلنگانہ بذریعہ ہیلی کاپٹر، ہیلی پیاڈ پستاپور پر 11 بجکر 5 منٹ پر  آمد ھوگی اسکے بعد قومی شاہراہ نیشنل ہائی وے نمبر 65 پر واقع موضع( ھوگیلی ) میں ساڑھے گیارہ بجے دن ،،لارڈ بسویشور مجسمے،، کی نقاب کشائی عمل میں آئیگی۔30-11 تا 50-11 پر ،،کیندریہ ودیالیہ،، کا افتتاح موضع ماچنور جھرہ سنگم منڈل ھوگا۔50-11 تا 35 -1 جلسہ عام نزد الفا کمپنی الگول روڈ پر خطاب ھوگا۔ خطاب کے فوری بعد بذریعہ ہیلی پیاڈ روانگی ھو گی۔ اس ضمن میں تمام کانگریسی قائدین و کارکنان وعوام الناس سے پر خلوص التماس ہیکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرتے ہوئے مندرجہ بالا پروگرامس کو کامیاب بنائیں۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے