بیدر۔ 22؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): ضلع بیدر میں ایک گھر میں سرقہ کا معاملہ حل کر تے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اوراس کے پاس سے 6,37,500 روپے مالیت کی اشیاء ضبط کی گئیں ۔اورملزم کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔یہ بات بیدر ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ جناب پردیپ گنٹی نے بتائی۔ تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ بیدر سٹی مارکیٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آنے والے سرقہ میں ایک ملزم کو گرفتار کر کے 30 گرام سونے کے بسکٹ برآمد کر لئے جن کی مالیت2 لاکھ40ہزار روپئے ہے۔ اسی طرح 25 گرام سونے کی چمپاکلی کا ہار جس کی مالیت 2,00,000 روپئے ہے۔ 12 گرام سونے کا لاکیٹ جس کی مالیت96ہزار روپے ہے۔ 05 گرام سونے کی انگوٹھی جس کی مالیت 40,000 روپے ہے۔ 03 گرام سونے کا میڈل اور گولیوں کی مالیت 24,000 ہے، اس طرح مجموعی طور پر 7.5 تولہ سونے کی اشیاء جن کی مالیت 6,37,500 ہے، چور کے پاس سے برآمدکرکے اس قیمتی املاک کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کیس کی تفتیش میں شامل تمام افسران اور عملے کی تعریف کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چندرکانت پجاری اور دیگر افسران موجود تھے۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے