حیدرآباد۔ 26؍مئی (محمدسخاوت علی نظامی): آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے ذریعہ وقف(ترمیمی) ایکٹ 2025؁ء کو لے کر ڈیڑھ بجے سے ڈھائی بجے تک اسٹارنگ پوائنٹ عزیزیہ مسجد مہدی پٹنم میں انسانی زنجیر کا اہتمام کیاگیا۔
متنازعہ وقف ترمیمی قوانین کے خلاف بعدنماز ظہر رکن اسمبلی MIMمحمد ماجد حسین، کارپوریٹرس وجے نگر کالونی ڈاکٹر قاسم ، ملے پلی محمد ظفر، جھرہ محمد موسیٰ، حلقہ زیبا  باغ نائب صدر محمد رحمت علی اور دیگر صدر، نائب صدرواراکین کی قیادت میں انسانی زنجیرکے ذریعہ احتجاج کیاگیا۔ جس میں مقامی افراد کی کثیرتعداد نے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا اور حکومتِ ہند سے ترمیمی قانون کو غیرمشروط طریقے سے واپس لے کر رد کرنے کامطالبہ کیا۔ نیزوقف ترمیمی قوانین کی مکمل تنسیخ تک احتجاج جاری رکھنے اور اس میں شدت پیدا کرنے کاانتباہ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے