بیدر۔ 28؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): سرکاری اسکولوں کے اساتذہ اِن دِنوں کسی نہ کسی سطح پر پرائیویٹ اسکولوں سے مقابلہ کرتے ہوئے سرکاری اسکولوں کی اطلاعات خود سے سوشیل میڈیاپر دینے لگے ہیں ۔ایسی ہی ایک پوسٹ ایک واٹس ایپ گروپ میں آئی ہوئی ہے جس میں سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول چٹہ تعلقہ وضلع بیدر نے بتایاہے کہ ان کاسرکاری اسکول 29؍مئی سے شروع ہونے جارہاہے۔ گرمائی تعطیلات کے بعدتعلیمی سال 2025-26کا آغاز29؍مئی جمعرات سے ہوگا۔اور یہ اسکو ل کاپہلا دن ہوگا۔جس کاعنوان ’’ہمارااسکول ، ہماری ذمہ داری‘‘ دیاگیاہے۔تمام طلبہ کاآج یعنی 29؍مئی کودلی خیرمقدم کیاجائے گا۔اولیائے طلبہ کو چاہیے کہ وہ اپناداخلہ سرکاری اردو اسکول میں کروا کر اپنے بچوں میں ایک روشن ارد وتہذیب کاپودالگائیں جو تناور درخت بن کر بچوں کے عمدہ مستقبل کی گواہی دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے