گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیرآباد میں قیام تلنگانہ کی تقریب کا انعقاد
ظہیرآباد 2/ جون (مشرقی آواز جدید): تلنگانہ ایک خوابوں کی ریاست ہے جس کے حصول کے لئے تلنگانہ کے طلباء نوجوانوں اور تحریک تلنگانہ کے قائدین نے عظیم قربانیاں دیں۔ 2 جون 2014 کو ہندوستان کے نقشے پر 29 ویں ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا۔ اور یہ ریاست گزشتہ گیارہ سال سے مسلسل ترقی کی راہ پر قائم ہے اورآج ملک کی مثالی ریاست کے طور پر دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہے۔ ریاست تلنگانہ نے اس خیال کو زندگی کے ہر شعبے میں غلط ثابت کیا کہ چھوٹی ریاستیں ترقی نہیں کرسکتیں۔ ریاست تلنگانہ نے آبپاشی برقی زراعت سائنس و ٹیکنالوجی تعلیم اور اسپورٹس کے شعبوں میں نمایان ترقی حاصل کی ہے۔ آج قیام تلگانہ کی 12 ویں سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے ہم اس بات کا عہد کریں کہ ہم اس ریاست کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اس کے لیے ریاست کے طلباء اور اساتذہ کو بھی اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر محمد اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد نے کالج میں پرچم کشائی کے بعد کیا۔ اس تقریب میں کالج کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔
پروفیسر محمد اسلم فاروقی نے کہا کہ ظہیر آباد کو نمز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہاں ترقی کے مواقع زیادہ ہیں ۔ کالج کےاساتذہ طلباء کو اچھی تعلیم کے ساتھ روزگار کے مواقع کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔ اس تقریب میں کالج کے وائس پرنسپل ڈاکٹر بی لچیا ڈاکٹر نرہری مورتی ڈاکٹر سریندر ڈی پریتی نے مخاطب کیا۔۔
