ظہیرآباد 2/ جون (مشرقی آواز جدید): ایم پی جے یونٹ ظہیرآباد کے صدر محمد ایوب احمد کی قیادت میں ایک وفد نے معروف سماجی کارکن محمدعلی علیم کے مکان پہنچ کر عیادت کی جو ظہیر آباد میں 24/ مئی کی شام عید گاہ میدان میں وقف ترمیمی بل کے خلاف منعقدہ احتجاجی جلسہ عام کے دوران پیش آئے حادثہ میں کمر کی ہڈیوں میں فریکچر کے سبب شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ علی علیم ملی سماجی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے اور بےلوث حرکیاتی کارکن ہے، ان کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس وفد میں محمد یوسف سابق رکن حج کمیٹی، سید وقار پٹیل، محمد محبوب غوری، محمد نصیرالدین، محمد خرم (تاج) محمد یاسر خان، محمد افضل و دیگر موجود تھے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے