بیدر۔ 11؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر کی درزی گلی اور کلثوم گلی کے درمیان واقع درگاہ حضرت قرارعلی شاہ رحمتہ اللہ علیہ کاچبوترہ پوری طرح سے خستہ ہوکر قابل مرمت ہوگیاہے۔ اس کی مرمت نہیں کی جاتی ہے تو چوہے اور گھونس اس درگاہ کے چبوترے کو اپنامسکن بنالیں گے۔ چوں کہ بازومیں بیکری بھی ہے ، اسلئے چوہوں کی آوک جاوک کاامکان زیادہ ہے۔ ڈی ایس ایس مینارٹی ڈپارٹمنٹ بیدر کے صدر جناب سید آصف نے بلدیہ چیرمین جناب محمدغوث سے گزارش کی ہے کہ وہ درگاہ حضرت قرار علی شاہ ؒ کے چبوترے کی مرمت فرمائیں تو مہربانی ہوگی۔ موصوف نے وزیر بلدیہ جناب رحیم خان سے بھی درگاہ کے چبوترے کے لئے مالی تعاون کی اپیل کی ہے۔ موصوف کے ساتھ دیگر افراد بھی موجودتھے۔
