ادارہ کے قومی صدر ڈاکٹر حسن رضا، رانچی کی شرکت
بیدر۔ 11؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): ادارۂ ادبِ اسلامی ہند بنگلوروکا عیدملن کے ضمن میں ایک ادبی اجلاس اور مشاعرہ 12؍جون بروزجمعرات ، بعدنماز مغرب ، بفٹ ہال ، دارالسلام بلڈنگ کوئنس روڈ بنگلورو میں ہوگا۔ جس کے مہمان خصوصی ادارہ ء ادبِ اسلامی ہند کے قومی صدر ڈاکٹر حسن رضا نئی دہلی ہوں گے ۔ جب کہ مہمانان اعزازی میں عبدالقدیرساحل سکریڑی ادارہء ادبِ اسلامی ہند کرناٹک اور جناب محمدیوسف رحیم بیدری نائب صدر ادارہء ادبِ اسلامی ہند کرناٹک ہوں گے ۔ اس ادبی اجلاس اور مشاعرہ کی صدارت جناب فیاض قریشی ریاستی صدر ادارہء ادبِ اسلامی ہند کرناٹک کریں گے۔ نظامت کا فریضہ پروفیسر عنایت امین صدر ادارہء ادبِ اسلامی ہند بنگلوروانجام دیں گے۔ جناب پروفیسر عنایت امین اور عبداللہ نادر آرگنائزنگ سکریڑی نے بنگلور میں مقیم شعراء وادباء کو اپنے کلام بلاغت نظام کے ساتھ شرکت کی دعوت دی ہے۔
