محتاج دعا: انصر نیپالی

طلوعِ فجر سے چہروں کو باوضو کردے!
الہی میرے جوانوں کو قبلہ رو کردے!

سنوار دے انھیں علم و ہنر کی زینت سے
متاعِ حسن عمل سے تو خوب رو کردے!

سبق پڑھائنگے امت کو استقامت کا
عزیمتوں کو نگاہوں کے روبرو کردے!

بنا دے پھر سے جوانوں کو "خالد و طارق”
پیام فتح و بشارت کو چار سو کردے!

زمانہ چیخ رہا ہے مٹادو وحشت کو
ترا شباب ہے فاتح لہو لہو کردے!

بلا رہی ہیں جوانوں کو عظمتیں کب سے
رخ حیات صحابہ کے ہو بہو کردے!

لگا دیا ہوں چمن میں سسکتے پودوں کو
بہار ہو کہ خزاں سب کو رنگ وبو کردے!

خلوصِ دل سے دعا مانگتا ہے انصر بھی
شکستہ ذات کو یارب تو سرخ رو کردے!

2 thoughts on “مناجات!”
    1. ہمت افزائی کے لئے بہت بہت شکریہ۔ جزاکم اللہ احسن الجزاء۔
      ہم آئندہ بھی آپ سے مختلف موضوعات پر آپ کی آراء اور تجاویز کے منتظر رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے