رپورٹ: نمائندہ خصوصی

سدھارتھ نگر: قرآنی نور سے دلوں کو منور کرنے والے دو ہونہار طالب علموں، محمد ذیشان عبد الکلام اور محمد ارباز عیسی محمد، نے حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کر کے ایک عظیم روحانی مقام پایا ہے۔ یہ دونوں طلبہ مدرسہ مرکز دارالتوحید السلفیہ، گنگوا چھپیا، پوسٹ ڈبرا، ضلع سدھارتھ نگر کے طالب علم ہیں۔

ان کی محنت، اساتذہ کی شفقت، اور والدین کی دعاؤں کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ عظیم کامیابی عطا فرمائی۔ دونوں طلبہ کا شمار ان بچوں میں ہوتا ہے جو کم عمری میں قرآنِ کریم کو سینے میں محفوظ کر کے دینِ اسلام کی خدمت کے عظیم سفر پر گامزن ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مدرسہ مرکز دارالتوحید السلفیہ میں حفظ کی تکمیل پر ایک پروقار اور روح پرور تقریب منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام، اساتذہ، والدین اور مقامی معززین نے بھرپور شرکت کی۔ علماء نے قرآن کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایسے طلبہ قوم کا قیمتی اثاثہ اور دینی سرمایہ ہیں۔ دونوں طلبہ کو ان کی محنت اور لگن پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

خصوصی طور پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ محمد ذیشان عبد الکلام اور محمد ارباز عیسی محمد کا تعلق گاؤں بردہواں، پوسٹ بھٹ پرا، ضلع سدھارتھ نگر سے ہے، جو کہ اس بستی کے لیے باعثِ فخر و سعادت ہے۔

مرکز کی جانب سے دونوں طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو قرآن کا سچا خادم، باعمل مسلمان اور ملت کا روشن ستارہ بنائے۔ آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے