بیدر۔ 2؍جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری): کانگریس کو آپریٹیو شعبہ کے ریاستی صدر دھن راج تالمپلی نے بنگلور میں ریاستی کانگریس کے انچارج رندیپ سنگھ سُرجے والا کو تہنیت پیش کی ۔ کو آپریٹیو شعبہ کے ریاستی صدر کی ذمہ داری دینے پردھن راج تالمپلی نے جناب سرجے والا سے اظہارتشکر کیا۔اور سیاسی پیش رفت اورکانگریس پارٹی کی تنظیم سازی پر تبادلہ ء خیال بھی کیا۔
