بیدر۔ 5؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): شیوانند بی کرالے نے کل 4؍اگست کو بیدر ضلع کے نئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے طور پر چارج سنبھال لیا۔ سابق انچارج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوریکھا نے چارج شیوانند بی کرالے کو سونپ دیا۔شیوانند بی کرالے 2010 بیچ کے کے اے ایس افسر ہیں اور اس سے قبل کاروار ضلع کے اسسٹنٹ کمشنر اور گدگ، دھارواڑ اور ٹمکور اضلاع میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
