بیدر۔ 11؍ اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): ڈپٹی کمشنر شلپا شرما نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بیدر ضلع میں یوم آزادی کی تقریبات کے حصہ کے طور پر ہر گھر ترنگا پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔حکومت ہند نے اعزازی سکریٹری، وزارت ثقافت، حکومت ہند کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں سال 2025-26 کے لیے ہر گھر ترنگا پروگرام کو کامیابی کے ساتھ منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جیسا کہ نیشنل آرگنائزنگ کمیٹی نے منظوری دی تھی۔ اسی مناسبت سے مہم کا دوسرا مرحلہ ضلع بھر میں 12-08-2025 تک جاری رہے گا اور اس مرحلے پر ترنگا مہوتسو کے نام سے ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ترنگا میلہ اور ترنگا سنگیت اُتسو شامل ہوگا۔ ترنگا میلے میں مقامی مصنوعات جیسے مالا، کھانا، اشیاء، دستکاری وغیرہ کو ترنگا کے ساتھ فروخت کیا جائے گا اور ترنگا کے بارے میں سیلفیز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔ ترنگا بائیک ریلی، سائیکل ریلیاں اور عوامی یاترا کا اہتمام کیا جائے گا۔ ترنگا کپڑے پہن کر انسانی زنجیر بنائی جائے گی اور ترنگا جھنڈوں کی فروخت اور تقسیم کی جائے گی۔ بتایا گیا کہ ترنگا سنگیت اُتسو میں حب الوطنی اور پرچم کی عظمت پر مبنی موسیقی کا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔

مہم کا تیسرا مرحلہ 13-08-2025 سے 15-08-2025 تک جاری رہے گا، اس مرحلے کے دوران گھروں، دفاتر پر پرچم کشائی کی جائے گی اور گاڑیوں میں ترنگا پرچم آویزاں کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنے اعلان میں کہا کہ ضلع بھر میں منعقد ہونے والے پروگراموں کی ویڈیوز اور تصاویر لی جائیں گی اور ترنگے پرچم کے ساتھ سیلفیز سوشل میڈیا اور ویب سائٹ www.harghartiranga.com پر شیئر کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے